ہومشوبزشاہد کپور کی فلم 'جرسی '14 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

شاہد کپور کی فلم ‘جرسی ’14 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

معروف بھارتی اداکار شاہد کپور کی فلم جرسی 14 اپریل کو ریلیز ہوگی۔ فلم میں شاہد کرکٹر کے کردار میں نظر آئیں گے جو صرف اپنے بیٹے کی خاطر اس کھیل میں واپس آتے ہیں۔فلم کبیر سنگھ کی کامیابی کے بعد شائقین کو شاہد کپور کی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے – فلم جرسی تیلگو کی سپر ہٹ فلم کا ہندی ریمیک ہے،یہ فلم 36 سال کے ایک شخص پر مبنی ہے، جسکا چھ سال کا بیٹا ہے۔گوتم تینوری کی ہدایت میں بنی فلم جرسی میں شاہد کے علاوہ مرنال ٹھاکر اور پنکج کپور اہم کردار نبھا رہے ہیں- یہ فلم 14اپریل کو سینماگھروںکی زینت بنے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔