ہومپاکستانوزیراعظم کا ٹرمپ کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے

وزیراعظم کا ٹرمپ کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں کامیاب جلسوں کے انعقاد کے بعد وزیراعظم عمران خان آج کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج جو اپوزیشن جماعتوں نے ہمارے لیے کردیا، اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی مقبولیت پہلے کبھی نہیں دیکھی، جو عمران خان کی آج ہے، قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ حق کے ساتھ ہے۔فیصل جاوید نے کہا کہ اب جو بھی ہو،

جیت پاکستان کی ہے، جیت عمران خان کی ہے، اب کمالیہ کی باری ہے!آئییمل کراپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پرشکریہ بولیں۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ منڈی بہاوالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد، سوات، درگئی اور مانسہرہ میں کامیاب جلسے کرنے کے بعد آج وزیراعظم عمران خان کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹرمپ کارڈ جلد سامنے آنے والا ہے، انشا اللہ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔