ہومUncategorizedآرٹیکل 63اے صدارتی ریفرنس کی تشریح کیلئے لارجر بینچ تشکیل

آرٹیکل 63اے صدارتی ریفرنس کی تشریح کیلئے لارجر بینچ تشکیل

آرٹیکل 63 اے صدارتی ریفرنس کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 24 مارچ کو سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔دوسری جانب سپریم کورٹ بار کی درخواست اور صدارتی ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا گیا، صدارتی ریفرنس پر اتحادی جماعتوں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامے میں کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار اور اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر کی جانبداری کا نقطہ اٹھایا ہے

،حکومت کی اتحادی جماعتیں فریق بننا چاہیں تو وکیل کے ذریعے درخواست دے سکتی ہیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اجلاس وقت پر نہ بلانے پر اسپیکر کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے، جبکہ عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی، بہتر ہوگا پارلیمنٹ کے معاملات پارلیمنٹ کے اندر حل کیے جائیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے یقین دلایا پی ٹی آئی ارکان سمیت کسی رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جائیگا، جبکہ ریڈ زون سے باہر جلسے کیلئے اٹارنی جنرل سیاسی جماعتوں سے مشاورت کریں گے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔