اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈسیک )وزیر اعظم عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے میں عوام سے ریکارڈ توڑ شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے خواہش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ارضِ پاک کی روح کے تحفظ کی لڑائی میں عوام کی شرکت کے پہلے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے جائیں۔
وزیر اعظم نے لکھا کہ ہم حق کے ساتھ کھڑیہیں اور سیاسی مافیاز کی جانب سے اپناچوری کا مال بچانے کے لیے اہلِ سیاست کے ضمیروں کی ایسی شرمناک نیلامی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1505427513547243526
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے اعلان کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن نے بھی 25 مارچ سے اسلام آباد میں پڑا کی کال دی ہوئی ہے۔دوسری جانب حکومت نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر 27 مارچ کو ہونے والے جلسے کا عنوان امربالمعروف رکھا ہے۔
