پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے دعوی کیا ہے کہ قوم نوازشریف کو آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں دیکھے گی، نوازشریف نے اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت پر چھوڑا تھا، آج اللہ کا انصاف ہوتا دیکھیں، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ شیخ رشید آج گورنر راج لگانے کی باتیں کررہا ہے، اب ان کے ہاتھ سے یہ وقت بھی نکل چکا ہے، گورنر راج، اسمبلیاں توڑنا اور صدارتی نظام اب ماضی کے قصے ہوگئے ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ قوم نوازشریف کو آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں دیکھے گی، نوازشریف نے اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت پر چھوڑا تھا، آج اللہ کا انصاف ہوتا دیکھیں، اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔
واضح رہے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے پیسوں کو 20،20 کروڑ کو خریدوفروخت کیلئے استعمال کیا جارہا ہے، میں نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ حکومت نے جو خریدوفروخت کی ہے ہمیں سندھ میں گورنر راج نافذ کردینا چاہیے۔
