Saturday, February 14, 2026
ہومپاکستانعدم اعتماد،پی ٹی آئی اراکین ایجنسیوں کے ریڈار پرآ گئے

عدم اعتماد،پی ٹی آئی اراکین ایجنسیوں کے ریڈار پرآ گئے

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی ایجنسیوں کو سندھ ہاوس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں کچھ ارکان پارلیمنٹ کے مسنگ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مانیٹرنگ کا بڑا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سویلین حساس اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا گیا ہے، اداروں کو ارکان پارلیمنٹ کی لوکیشن، کال ڈیٹا اور نقل و حرکت کی مانیٹرنگ کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سویلین حساس اداروں کو سندھ ہاس کی بھی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔