Friday, February 13, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے نے ون کانسٹیٹیوشن پروجیکٹ کے مالک کو بغیر اجازت بلڈنگ کے استعمال سے روک دیا

سی ڈی اے نے ون کانسٹیٹیوشن پروجیکٹ کے مالک کو بغیر اجازت بلڈنگ کے استعمال سے روک دیا

وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے ون کانسٹیٹیوشن پروجیکٹ کے مالک کو بغیر اجازت بلڈنگ کے استعمال سے روک دیا نوٹس شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے جاری کیا گیا ہے
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی بلڈنگ کو بغیر Completion Certificate حاصل کیے استعمال میں لانا غیر قانونی ہے نوٹس میں پرائیویٹ ڈویلپر کو تنبیہ کی گئی ہے کہ قوائد کے مطابق Completion Certificate اگر حاصل نہ کیا گیا تو بلڈنگ کو سیل کر دیا جائے گا۔
سی ڈی اے نے پروجیکٹ پر مزید تعمیرات کا نقشہ منظور کرنے سے بھی انکار کر دیا ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول فیصل نعیم نے نوٹس کی تصدیق کر دی
سپریم کورٹ نے واضع حکم دیا تھا کہ اس پروجیکٹ پر مزید ٹاور کی تعمیر ڈویلپر کے ذمہ واجب الادا 17 ارب کی مکمل ادائیگی تک نہیں کی جائے سکے گی
سی ڈی اے نے بلڈنگ کے تیسرے ٹاور کی تعمیر کی منظوری سے بھی انکار کر دیا ہے واضع رہے اس غیر قانونی منصوبے کو 17ارب روپے کے عوض سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریگولرائز کیا تھا اس منصوبے میں کئی بڑے لوگوں بشمول وزیراعظم عمران خان کی سرمایہ کاری تھی۔
2 1 1

noti 1 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔