Friday, May 15, 2026
ہومپاکستاننیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 15 مارچ ہوگا

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 15 مارچ ہوگا

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 15 مارچ منگل کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں ہو گا۔اجلاس کی صدارت چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کریں گے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب۔پراسیکیوٹر جنرل اکاوئنٹیبلیٹی اور دیگرسینئر نیب افسران شریک ہوں گے۔اجلاس میں مختلف کرپشن شکایات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کئی شکایات پر قانون کے مطابق انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کی منظوری متوقع جبکہ مختلف ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔