ہومپاکستانلیاقت خٹک اوران کے بیٹے نے جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت اختیار کرلی

لیاقت خٹک اوران کے بیٹے نے جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر لیاقت خٹک نے جمعیت علما اسلام ف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک نے بھی جمعیت علما اسلام ف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ایم پی اے لیاقت خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں،

جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے وعدے پورے نہیں کئے ،نئے پاکستان کا وعدہ کیا جو پورا نہ ہوا اس سے پرانا پاکستان اچھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔