ہومپاکستانتحریک انصاف کے ارکان کی ناراضگی کی وجوہات سامنے آ گئیں

تحریک انصاف کے ارکان کی ناراضگی کی وجوہات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے ارکان کی ناراض کیوں، وجوہات سامنے آ گئیں۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے ارکان شہبازگل کی مداخلت،نورعالم خان سپیکراسد قیصرکے رویے جبکہ کچھ ارکان فوادچودھری کی جانب سے غدارقراردیے جانے پرنالاں ہیں،تمام اراکین نے وزیراعظم کے سامنے تحفظات رکھے لیکن انہیں دورنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد ڈویژن کے ارکان نے وزیراعظم عمران خان کوشہبازگل کی مداخلت پرتحفظات سے آگاہ کیا۔شہباز گل فیصل آباد میں آئندہ الیکشن میں اپنے لیے سپورٹ مانگتے رہے۔ ارکان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تحفظات دور کرنے کے بجائے شہباز گل کو ماسکو لے گئے۔ شہبازگل کہتے ہیں کسی رکن سے کوئی اختلاف نہیں، میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن نورعالم خان حکومتی فنڈزصرف صوابی میں خرچ کرنے پر نالاں تھے۔ نورعالم خان اپنے حلقے کے لیے ترقیاتی فنڈزمانگتے رہے جونہیں ملے۔سپیکراسد قیصرکے خلاف بولنے پرپارٹی کی جانب سے شوکازنوٹس اورپی اے سی سے نکالنا بھی نورعالم کی ناراضگی کی وجہ بنا۔فواد چوہدری نے نجی محفل میں کہا تھا کہ غدارارکان کوبیرون ملک بھیجا جا رہا ہے، 50 سے زائد ارکان کو فواد چوہدری کی باتیں پہنچ گئیں جس پرانہوں نے شدید ناراضگی کا اظہارکیا۔ میجرریٹائرڈ طاہرصادق اپنے حلقے میں ملک امین اسلم جبکہ محمد اقبال خان اپنے حلقے میں ایوب آفریدی کی مداخلت پرنالاں ہیں۔ بعض اراکین پر شک بھی ناراضگی کا باعث بنا۔ اکثراراکین پارٹی کی جانب سے عزت نہ ملنے پرنالاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض ارکان نے پارٹی ارکان قومی اسمبلی کے لیے قائم وٹس ایپ گروپ بھی چھوڑدیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔