اسلام آباد ((ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے ہمارے خلاف بوگس مقدمات بنائے،حکومت اپنے دعووں پر سچی ہے تو 32 پیسے کی مالی بدعنوانی ثابت کرکے دکھائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مجھ پر نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ ہائی جیک کرنے کا الزام لگا کر کیس بنایا ۔ ایسے بوگس مقدمات بنا کر عوام کی آنکھوں میں جھول جھونکتے ہیں ۔ اب اس کھیل کا ڈراپ سین ہونے والا ہے ۔ عمران خان ملک کے پہلے بد نصیب وزیراعظم ہونگے جن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گی ۔ تحریک عدم اعتماد نا اہلی ، ناکامی، بے روزگاری ، غربت کا تحفہ دینے کیخلاف ہے۔
انہوں نے کہا حکومت نے غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کئے تو ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اسپیکرقومی اسمبلی آئینی طور پر غیرجانبدار رہ کر کارروائی چلائیں۔ کارروائی نہیں چلانی تو استعفی دیں اور عمران خان کی مہم چلائیں۔
