ہومپاکستانعورت مارچ میں شامل شرکا کے تخلیقی پوسٹرز سوشل میڈیا پر مقبول

عورت مارچ میں شامل شرکا کے تخلیقی پوسٹرز سوشل میڈیا پر مقبول

گزشتہ چند سال کی طرح سال 2022 میں بھی عالمی یوم خواتین کے موقع پر پاکستانی عورتوں نے دارالحکومت اسلام آباد، سندھ کے دارالخلافہ کراچی اور پنجاب کے لاہور سمیت دیگر شہروں میں مارچ نکالے۔
مارچ میں شامل شرکا نے مختلف نعروں سے سجے پوسٹرز، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن کے ذریعے انہوں نے اپنے مطالبات پیش کیے اور خواتین کو بھی مرد حضرات جیسے یکساں مواقع اور حقوق فراہم کرنے کے مطالبات کیے۔
اس سال صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں فیریئر ہال پارک کے بجائے جناح باغ میں عورت مارچ نکالا گیا اور حسب معمول سوشل میڈیا پر مارچ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
عورت مارچ میں شامل شرکا نے تخلیقی پوسٹرز اور بینرز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے پر امن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
62274d24ed1d2

62274d26adfd9

62274d27dbfb7

62274d28a5064

62274d281883a

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔