Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانوزیر اعظم کل اسلام آباد میں احساس رعایت راشن اسکیم کا اجرا کریں گے

وزیر اعظم کل اسلام آباد میں احساس رعایت راشن اسکیم کا اجرا کریں گے

وزیر اعظم عمران خان کل اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں احساس رعایت راشن اسکیم کا اجرا کریں گے۔
وزیر اعظم کے تخفیف غربت کے ویژن کے مطابق احساس رعایت راشن اسکیم کے تحت 2 کروڑ گھرانوں کو ماہانہ 30 فیصد اشیا خوردونوش پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
غریب اور متوسط طبقے کے لیے ٹارگیٹڈ سبسڈی کے تحت 3 اہم اشیا بشمول آٹا، خوردنی تیل و گھی اور دالوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ کل سے احساس کفالت اسکیم کے تحت 71 ارب روپے کی کیش امداد کی تقسیم بھی شروع ہو جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔