سندھ ہائی کورٹ نے سینئر صحافی محسن بیگ کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اسلام آباد سے گرفتار سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف کراچی میں درج مقدمہ کو ختم کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے گرفتار صحافی محسن بیگ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم جیل میں ہے تو آپ نے اسی دن کراچی میں مقدمہ کیسے درج کر لیا
محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ مقدمے میں کہیں بھی محسن بیگ کا نام نہیں ہے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ محسن بیگ کے خلاف مقدمہ عمران خان اور مراد سعید کی ایما پر بنایا گیا۔ایف آئی اے نے تحریری جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروایا اور محسن بیگ کی منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتاری ڈال دی۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ محسن بیگ کو کراچی میں درج مقدمے میں بھی گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف سیشن عدالت میں عبوری چالان بھی جمع کرا دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پاکستان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم مقدمہ ختم نہیں کر رہے لیکن اگر بدنیتی ثابت ہوئی تو کارروائی کریں گے۔
سندھ ہائیکورٹ نے محسن بیگ کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کر لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
