ہوماسلام آبادسی ڈی اے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کا اجلاس،متعدد منصوبوں کے نقشہ جات منظور

سی ڈی اے ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کا اجلاس،متعدد منصوبوں کے نقشہ جات منظور

وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )کے شعبہ بلڈنگ کنڑول ساوتھ کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کا اجلاس جی سیون سہولت مرکز میں ہوا جس میں متعدد نقشہ جات کی منظوری دیدی گئی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران چھ منصوبوں کے نقشہ جات منظوری کیلئے پیش کئے گئے ۔اجلاس کے دوران کمیٹی نے پانچ منصوبوں کے نقشہ جات کو منظور کر لیا۔
جن منصوبوں کے نقشہ جات کو منظور کیا گیا ان میں پلاٹ نمبر39اور40ڈی مرکز گلبرگ ریزڈنشیا زون فائیو ، زیٹا ٹو سیکٹر اے زراج ہاوسنگ سکیم ،پلاٹ20بزنس پارک گلبرگ گرین زون فائیو اورکازان ہائٹس تھری پلاٹ27,29شامل ہیںجبکہ سیکٹر ای الیون میں کمیونٹی سینٹر کے نقشے کی منظوری موخر کردی گئی ۔
noti

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔