Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانسی ڈی اے کی تجاوزات کیخلاف متعدد کارروائیاں، سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام

سی ڈی اے کی تجاوزات کیخلاف متعدد کارروائیاں، سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام

وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے پیر کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے متعدد کارروائیاں کیں جسمیں متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں کا آغاز اسلام آباد کے سیکٹر G-7/2 نزد عامر مارکیٹ سے کیا گیا جہاں شعبہ انفورسمنٹ نے نئی زیر تعمیر غیر قانونی چار دیواری کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا اسی طرح سیکٹر G-8/1 مین ڈبل روڈ میں بھی ایک غیر قانونی کباڑ خانے کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔ بعد ازاں سیکٹر I-14 میں بھی شعبہ انفورسمنٹ کی طرف سے بھرپور طریقے سے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کمرہ اور ایک زیر تعمیر ہوٹل کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔مزیدبرآں اسلام آباد کے نواحی علاقے جابہ تیلی میں بھی کارروائیوں کے دوران چھ کمرے، دو کچن، تین باتھ روم، دو ڈی پی سی اور دو چار دیواریوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ اسی طرح بری امام کے علاقے بالمقابل قائداعظم یونیورسٹی میں بھی کارروائی کرتے ہوئے زیر تعمیر چار دیواری کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا جبکہ اسلام آباد کے علاقے ڈھوک جیلانی، کوٹ ہھتیال میں بھی ایک غیر قانونی گھر کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مسلسل آپریشن کرنے میں مصروف ہے جس سے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔