مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے
ذرائع کے مطابق ملاقات کے تین دور ہوئے، پہلے دور میں دونوں جانب کی قیادت شریک ہوئی، دوسرے دور میں شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی شریک ہوئے، تیسرے دور میں شہباز شریف، شجاعت حسین، پرویزالٰہی، سعد رفیق، ایاز صادق بھی شریک ہوئے، بعد ازاں رانا تنویرکو بھی ملاقات میں شریک کرلیا گیا،شہباز شریف کی 14سال بعد چوہدری برادران کی رہائش گاہ آمد، سیاسی صورتحال پرگفتگو کی
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے چوہدری برادران کو اپوزیشن کے فیصلوں کے حوالے سے اعتماد میں لیا،شہباز شریف نے کہا کہ عدم اعتماد لانیکا فیصلہ کیا ہے، ساتھ دیا جائے، آپ کے بھی حکومت سے متعلق تحفظات سامنے آتے رہتے ہیں، اب بڑا فیصلہ کریں، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی آپ سے ملے ہیں، اپوزیشن یکسو ہے کہ حکومت کو گھر جانا چاہیے،چوہدری برادران نے کہ ہم سیاسی صورت حال پر پارٹی مشاورت کریں گے، آنے والے دن اہم ہیں، ہم صورت حال کے تناظر میں غور کے بعد لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں جانب کی قیادت نے ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد ملاقات کی۔
شہباز شریف نے عدم اعتمادکیلئے مدد مانگ لی، چوہدری برادران کا مشاورت کا عندیہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔