Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومپاکستانپاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

اسلام آباد،پاکستان نے 20 بھارتی قیدیوں (ماہی گیروں)کو رہا کر دیا،جنہیں واہگہ کے راستے بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے 20بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے جنہیں 24 جنوری کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس بھیجا گیا ، ان قیدیوں کو سزا پوری ہونے پر رہا کیا گیا ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا معاملہ انسانی نوعیت کا ہے اور پاکستان توقع کرتا ہے کہ حکومت ہند بھی اسی جذبے کے ساتھ اس کا جواب دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔