ہومپاکستانلاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، 303ارب کی زمین واگزار کرالی

لاہور میں ایف آئی اے کی کارروائی، 303ارب کی زمین واگزار کرالی

لاہور، فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے متروکہ وقف املاک کی اراضی پر قبضے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 303ارب کی اراضی واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے لاہور میں 303ارب روپے کی اراضی قابضین سے واگزار کرالی گئی ہے، پیکو روڈ بادامی باغ پر 27 کنال اراضی پر انڈسٹریل گودام تعمیر کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق 2012 میں اراضی پر انڈسٹریل گودام کو غیرقانونی طور پر کمرشل کیا گیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق 27 کنال اراضی کی قیمت تقریبا دو ارب ستر کروڑ روپے ہے۔ایف آئی اے حکام نے مال روڈ دیال سنگھ مینشن پر دو پانچ پانچ مرکے کی دکانیں بھی واگزار کرالی گئی ہیں، جن کی مالیت تقریبا چھ کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔