Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img

انسانی رویے

تحریر: حمیرا الیاس
@humma_g
انسان وہ اشرف المخلوقات ہے۔ جس کی اوّلین ترجیح میں احساس ، محبت، اپنائیت، توجّہ ، عاجزی شامل ہوتے ہیں ۔ جو کہ ہر ذی روح میں ڈھونڈنا مُشکل ہوتا ہے۔ اگر کسی بھی انسان میں یہ ساری چیزیں نہیں پائی جائیں گی تو وہ انسان کے رتبے پہ فائز نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ انسان کہا ہی اُس کو جاتا ہے جو کہ دوسروں کے ساتھ احساس اور محبت ، عاجزی اور اپنائیت سے کام لے۔
کوئی بھی انسان بُرا نہیں ہوتا بس فرق یہ ہوتا ہے کہ اُسے اپنی اچھائی اور برائی کا پتہ ہو۔ رشتوں اور ہمارے معاشرے میں بے اعتدالی تبھی جنم لیتی ہے، جب انسانی رویوں میں فرق آجائیں ۔ اور یہ فرق اور منفی اثرات تب مرتب ہوتے ہیں جب انسانی رویوں میں یہ چیزیں آجائیں۔ مثلاً
1-ضِد
2- انا
3- غیرذمہ داری
4- تکبر
1- ضد اک ایسا شخصی عنصر ہے جو مضبوط سے مضبوط تررشتوں کو توڑنے کا باعث بن جاتی ہے..
کبھی کبھی ضِد غصے کا سبب بھی بن جاتی ہے۔ ظاہرسی بات ہے جب اِک مسلسل بے جا ضِد کی جائے جس کا پورا ہونا مشکل ہو تورشتہ بچنے کی بجائے اپنی وقعت کھو دیتا ہے اور ٹوٹنا ہی اٹل اور آخری حل ہوتا ہے کیونکہ نہ تو اِک شخص اپنی ضِد چھوڑے گا اور نہ ہی دوسرا اُس کو پورا کرنے کی سکت کرسکے گا۔
2- انا اک ایسا منفی رویّہ ہے جو رشتوں کے درمیان آجاے تو رشتے زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتے۔۔
ہوتا کچھ یوں ہے کہ دو لوگ ہوں اور دونوں ہی چھوٹی چھوٹی بات کو انا کا مسئلہ بنا کرچلیں، جیسا کہ کوئی بات بھی نہ ہو پھر بھی دونوں کہیں یا سوچیں کہ پہل وہ کرے میں کیوں کروں، وہ نہیں بات کررہا تو میں کیوں بات کروں..
چاہے بات شروع کرنے میں پہل ہو یا پھر کسی بات سے ناراضگی ہو جائے تو جو بندہ انا کا پجاری ہوتا ہے وہ کبھی بھی پہل کر کے معاملے کو رفع دفع نہیں کرے’ گے بلکہ وہ دوسرے کی طرف سے پہل کے انتظار میں بیٹھا رہ جاتا ہے..
اپنی اناؤں کو عزیز رکھتے ہوئے اپنے قیمتی رشتے بھی کھو دیتا ہے اور ہمیشہ کے لیے خود کو اکیلا کرلیتا ہے۔
3- غیرذمہ داری ایک ایسا عمل ہے جس میں بے حسی شامل ہوتی ہے ..
بے حسی کچھ اس طرح شامل ہوتی ہے کہ اک بندہ جو آپ سے احساس اور محبت کا رشتہ رکھتا ہو، وہ آپ سے ہمیشہ آپ کی ذمہ داریاں آپ کا احساس کرکے بانٹ لیتا ہوکہ آپ پہ بوجھ نہ بڑھے ۔آپ تھکیں نہ…
لیکن آپ اُس کا یہ احساس دیکھ کر اُس کا ساتھ دینے کی بجائے اپنی ذمہ داریوں کا بوجھ بھی اُس کے کاندھوں پہ ڈال کر خود کو آزاد کرلو تو یہ بے حسی کا عمل غیرذمہ دارانہ عمل میں شامل ہوگا۔
کیونکہ جو انسان اپنی ذمہ داریوں سے بھاگتا ہے دراصل وہ خود سے بھی بھاگ رہا ہوتا ہے وہ دوسروں پہ اپنا بوجھ ڈال کرخود تو بری اذمہ تو ہوجاتا ہے لیکن اپنے سے جڑے مخلص رشتوں کو تکلیف میں ڈال کر خود کو ان سچے رشتوں سے بھی دُور کرلیتا ہے۔
4- تکبر اور غرور کرنے والا شخص وہ شخص ہوتا ہے جس کی خودی ، خود سے جڑی چیزوں ، باقی انسانوں اور انسانوں کی چیزوں سے اعلیٰ اور مہنگی ہو جائے ۔ خود کو ایسے اعلٰی جانے یا تو اُس کے پاس دوسروں سے زیادہ پیسہ ہو۔ یا پھر خوبصورتی۔ ان دو چیزوں کی بنا پر وہ اکڑتا ہے دوسروں کو کم تر اور حقیر جانے تو وہ خود کو دوسرے لوگوں سے خود با خود دور کرلیتا ہے ..
اسی لیے ہمارے لیے یہ بات اہم ہونی چاہیے کہ خود کو یا اپنے رویے کو مثبت کیسے بنانا ہے ۔ کیونکہ ہم تب ہی خوش اور پُرسکون رہ سکتے ہیں اگر ہمارے رویے مثبت ہوں اور ہم سے جڑے لوگ ہم سے ناخوش نہ ہوں..
اگر کہیں آپکو لگے کہ یہاں میری وجہ سے یا میرے بولنے سے خرابی بنے گی تو وہاں خاموشی کو ترجیح دیں..
بقول شاعر:
یوں تو آداب محبت میں سبھی جائز تھا..
پھر بھی چپ رہنے میں اک شان دل آویزی تھی ..!
غرض یہ کہ رشتوں کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے جن ضروری انسانی رویوں کی ضرورت ہوتی اگر ان کو پورا نہ کیا جائے تو زندگی کو متوازن طور چلانا مشکل ہوجاتا، ہم میں سے ہر ایک کے لئے لازم امر ہے کہ اک دوسرے کے ساتھ برتاؤ کرتے ان تمام باتوں کا دھیان کریں تاکہ وہ تمام رشتے جو ہمیں ہماری زندگی کو پرسکون بنانے کا باعث، ان سب کے لئے ہم بے سکونی کا باعث مت بنیں.
بےثبات دنیا میں دوام صرف محبت کو، جبکہ عدم محبت والے جذبات ایک دوسرے کی ناقدری سے پیدا ہوتے.
آئیے اس دنیا کو ہم رہنے کے لئے ایک بہترین جگہ بنیادیں جہاں محبت کی فراوانی ہو اور باہمی یگانگت کی فضاء قائم ہو.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔