Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانہمیں پھنسا کر دوسروں کو لایا گیا تو میں نے کہا کہ اب چلا کر دکھاؤ،آصف زرداری

ہمیں پھنسا کر دوسروں کو لایا گیا تو میں نے کہا کہ اب چلا کر دکھاؤ،آصف زرداری

نوابشاہ،پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے، ہمیں انجینئرڈ الیکشن میں پھنسا کر اپنوں کو جتوایا گیا، تو میں نے ان کو کہا اب ان کو چلا کر دکھاؤ۔نوابشاہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے لوگوں کے ایشوز پر مرہم رکھا، جب میں نے خیبرپختونخوا کا نام لیا تو مجھ سمیت سب کے آنکھوں میں آنسو تھے، ہمیشہ دوسروں سے دگنا، تِگنا کام کیا، یہ زندگی کا سفر ہے، اس میں اپ اور ڈاون چلتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک عید جیل میں گذاری، یہ ہوتا رہتا ہے، یہ پیپلوں کا سرمایہ ہے، ہمیں اس سفر میں اس جدوجہد میں رہنا ہے، آپ نے دیکھا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے منشور میں کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے، ان کو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کام چلا کر دکھائیں، پاکستان میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں، ہمارے دور میں کیا تھا اب کیا ہے، یہ فرق صاف ظاہر ہے۔سابق صدر نے کہا کہ ہمارے دور میں ہر چیز کے ریٹس کیا تھے اب کیا ہیں، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، آگے دوسرا مرحلہ کیسے طے کیا جائے، آگے کیسے بڑھا جائے اور ملک کو کیسے چلایا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔