Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آباد کا خالی آسامیوں پر فوری طور پر تقرریاں کا اعلان

آئی جی اسلام آباد کا خالی آسامیوں پر فوری طور پر تقرریاں کا اعلان

اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ تمام خالی آسامیوں پر فوری طور پر پروموشن کی جائے گی، آئندہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے جوانوں کی تنخواہ نہیں کٹے گی، ہر اچھائی میں فورس کے ساتھ کھڑا ہوں گا جبکہ برائی میں ان کیخلاف، تمام تھانوں میں سرکاری میس چلائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے میٹ دی فورس پروگرام کے تحت مختلف ڈویژنز میں تعینات 350 افسران و جوانوں سے ملاقات کی ۔اس موقع پر آئی جی نے کہا کہ فورس کی ویلفئیر کیلئے ویلفئیر مرکز قائم کیا جا رہا ہے، فورس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، تمام خالی آسامیوں پر فوری طور پر پروموشن کی جائے گی، آئندہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے جوانوں کی تنخواہ نہیں کٹے گی، ہر اچھائی میں فورس کے ساتھ کھڑا ہوں گا جبکہ برائی میں ان کیخلاف، تمام تھانوں میں سرکاری میس چلائیں گے اور ہر جوان اس میس کا ممبر ہو گا،جو افسرا ن و جوان ابھی تک کنفرم نہیں ہوئے انہیں فوری طور پر کنفرم کیا جائے ، جو محکمانہ کورسز شروع ہونے والے ہیں انہیں کسی صورت بھی رکنا نہیں چاہئے ، تمام کورسز اپنے وقت پر ختم ہوں گے، جو جو لوگ دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے ہیں انہیں ہم مالی معاونت فراہم کریں گے، تمام ڈویژنز میں ایک ٹرانسفر پالیسی دی جائے گی اس کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔