اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت میں او آئی سی اجلاس کے باعث 5ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پیش نظر وفاقی پولیس نے جامع سکیورٹی پلان بنا لیا ہے جس کے مطابق وفاقی پولیس سمیت 5 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاک آرمی،رینجرز،اسپیشل برانچ ،ٹریفک ڈویژن ،آپریشنز ڈویژن،سکیورٹی ڈویژن شامل ہیں۔اجلاس کے دوران شاہراہ دستور پر روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گی،غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ریڈ زون مکمل بند کر دیا جائے گا جبکہ سکیورٹی پلان مکمل طور پر تین روز کیلئے ہوگا۔
او آئی سی اجلاس،5ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
