راولپنڈی (آئی پی ایس) ڈائریکٹر فرینٹئر ورکس آرگنائزیشن نے عمار چوک پراجیکٹ کا دورہ کیا اور وہاں جاری کام کا جائزہ لیا۔ انہیں منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی ایف ڈبلیو او نے کام کی رفتار کر اطمینان کا اظہار کیا اور کام میں مصروف ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔ شیڈول کے مطابق منصوبہ اس ماہ پایہ تکمیل کو پہچیں گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے عمار چوک میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوگا اور اس کی روانی بہتر ہوگی۔
ڈی جی ایف ڈبلیواو کا عمارچوک پراجیکٹ کا دورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
