Monday, March 2, 2026
ہوماسلام آبادنون پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

نون پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد،تھانہ نون پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث سجاد علی نامی چور گرفتار کر لیا گیا ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے موبائل فون، طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر کے درج شدہ مقدمہ میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ نون اشتیاق شاہ معہ جوانوں پر مشتمل ٹیم نے کی۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا زون نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔