اسلام(آئی پی ایس )آذربائیجان کے سفیر خذر فرہادو، سفارت خانے کے فرنٹ سیکرٹری جناب ایلنراسماعیلواور آذربائیجان سفارت خانے کے سیکرٹری ایلچن مہادیو نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر سینٹوریس کے سی ای او سردار یاسر الیاس خان سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مینوفیکچرنگ اور تجارتی تعاون کے اضافے سے باہمی کاروباری ترقی کے مواقع پیدا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ یہ تجارت کے اضافے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ وفد نے کہا کہ وہ وہ PTAپروفیشنل ٹریڈ اگریمنٹ کی تشکیل پر کام کررہے ہیں۔ جو کہ پاکستان کے برآمدی مصنوعات اور خدمات کی آذربائیجان کو برآمدات میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے سیاسی سطح پر تجارتی تعلقات میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔ آذربائیجان خطے کے 10ممالک کے ساتھ پہلے ہی فری ٹریڈ معاہدہ اور دستخط کرچکاہے۔ پاکستان بھی ان FTAsکے ذریعے تجارتی مفادات حاصل کرسکتا ہے، ماربل اور میزبانی کے شعبے سرفہرست ہیں، اس سیمینار کا مقصدر آذربائیجان کی کمپنیز کے ساتھ مشترکہ منصوبہ بندی سے ہر ممکنہ کاروباری شکل دریافت کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ SEZsجیسا ایک گوادر میں ہے، 21سال کی ٹیکس چھوٹ کے علاوہ سنگل ڈیجٹ ٹیرف روٹس کی بھی پیشکش کررہے ہیں، جو کہ ان سب کمپنیوں کے لئے جو پاکستان میں مینوفیکچرنگ کا کاروبار قائم کرنے کا سوچ رہے ہیں، نہ صرف پرشش بلکہ انہیں۔ سستی لیبر اور نزدیکی شپنگ پوسٹ کی سہولت بھی حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان باکو کی طرز پر Grand priy Circuit قائم کرنے کا بھی سوچ سکتا ہے، جو دنیا بھر کے لاکھوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے۔ کیونکہ موٹر سپورٹس کو باقی دنیا کے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کافی سراہا جاتا ہیتمام کاروباری کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سردار یاسر الیاس خان نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ وہ تمام فارن مشن جو پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اور پاکستان کے کاروباری طبقے کے افراد کے درمیان مضبوط رابطے کو بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ مدد جاری رکھیں گے، اور متعلقہ حکومتی اراکین کے درمیان رابطوں کو بھی مضبوط کریں گے، تاکہ بیرونی سرمایہ کاری کو بڑھایا جاسکے، جو کہ عظیم معاشسی ترقی کو جنم دے گی۔
یاسر الیاس کی غیرملکی شخصیت سے اہم ملاقات ،تجارت کے حوالے سے بڑے فیصلے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
