ہومپاکستانالیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ،، اسلام آباد ، سندھ اور بلوچستان میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری۔۔ تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ،، اسلام آباد ، سندھ اور بلوچستان میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری۔۔ تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

اسلام آباد(آئی پی ایس )لیکشن کمیشن نے وفاق اور دو صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ ازخود کرلیا ۔وفاق ،سندھ اور بلوچستان میں حلقہ بندیوں کے احکامات جاری کر دئے گئے۔حلقہ بندیاں مکمل ہونے پر انتخانی شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندی اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کئی میٹنگز کی گئیں لیکن وفاق ،سندھ بلوچستان الیکشن کمیشن کو قانون سازی اور ضروری ڈیٹا فراہم کرنے میں ناکام رہے۔الیکشن کمیشن نے اپنی آئینی او ر قانونی ذمہ داری کو پور اکرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کے حوالے سے تین نوٹیفکیشن جاری کئے ہیں۔ بلوچستان میں حلقہ بندی کے کام کا آغاز مورخہ 6 دسمبر 2021 سے شروع کیا جائے گا ۔بلوچستان میں حلقہ بندی کی تکمیل 28 فروری 2022 کو ہوگی۔ اسلام آباد فیڈرل کیپٹل میں حلقہ بندی کا آغاز مورخہ 25نومبر 2021 سے شروع ہو گی ۔وفاقی دارلحکومت میں3فروری کو حلقہ بندی اختتام پذیرہوگی۔سندھ میں حلقہ بندی 1دسمبر 2021سے شروع ہو گا۔سندھ میں حلقہ بندی 23فروری 2022 کو مکمل کیا جائے گا۔حلقہ بندی کے کام کی تکمیل کے فورا بعد الیکشن کمیشن صوبہ سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹس الیکشن کا شیڈول جاری کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔