ہومپاکستانسی ڈی اے کا شہر میں بڑی کارروائی کا آغاز، مشینری ، پولیس نفری طلب

سی ڈی اے کا شہر میں بڑی کارروائی کا آغاز، مشینری ، پولیس نفری طلب

اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے کی وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی قبضے کے خلاف بڑی کارروائی، درجنوں تعمیرات مسمار۔ 35 کنال سرکاری اراضی واگزار۔ سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کے روز محکمہ انوائرنمنٹ کے ساتھ ملکر سروس روڈ ایسٹ سیکٹر E-11 سے ملحقہ سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران سرکاری اراضی پر بنائے گئے غیر قانونی 10 مویشیوں کے باڑے بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دئیے۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 35 کنال سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کرائی گئی۔ اس موقع پر سی ڈی اے اہلکاروں کی معاونت کے لئے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔