Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستان(ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کا مل کر حکومتی قانون سازی روکنے پر اتفاق

(ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کا مل کر حکومتی قانون سازی روکنے پر اتفاق

اسلام آباد،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ۔ملاقات پارلیمنٹ ہاوس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوئی جس میں حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اس موقع پر شہبازشریف نے خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی کی مبارک باد دی ۔دونوں رہنماوں کا پارلیمانی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں مسلم (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کا مل کر حکومتی قانون سازی روکنے پر اتفاق کیا گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ قوانین کی منظوری کو بلڈوز کیا گیا تو اپوزیشن شدید ردعمل دے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔