Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناسلام آباد ہائی کورٹ کیلئے3ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے نام سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال

اسلام آباد ہائی کورٹ کیلئے3ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے نام سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے تین ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے نام سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کردیے گئے ۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ججز کی تعیناتی کے لیے تین ناموں کی سفارش کردی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ناموں میں بیرسٹر سردار اعجاز، ارباب محمد طاہر اور سمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 23 نومبر کو طلب کر لیا ۔سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں بھیجے گئے تین ناموں کا جائزہ لے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔