Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم سے چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملاقات

وزیراعظم سے چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (این اے پی ایچ ڈی اے)لیفٹیننٹ جنرل(ر) انور علی حیدرنے ملاقات کی ۔وزیراعظم کو ہاوسنگ کے جاری منصوبوں پر پیشرفت پر بریفنگ دی گئی اور انہیں (این اے پی ایچ ڈی اے)کے آنے والے تعمیراتی اور ہاوسنگ پراجیکٹس سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک میں کم اور درمیانی آمدنی والے طبقے کو سستی رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔