بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امور تائیوان کی ترجمان چو فنگ لیان نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے وقت کہا کہ امریکہ کا نام نہاد “تائیوان ریلیشنز ایکٹ ” اور ” Six Assurances ” نہ صرف چین اور امریکہ کے درمیان طے کردہ تین مشترکہ اعلامیوں کی خلاف ورزی اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہیں بلکہ یہ بالکل غلط،غیرقانونی اور غیرموثر ہیں۔چین پہلے دن سے ہی ان کی سخت مخالفت کرتا آیا ہے۔
چو فنگ لیان نے کہا کہ ہم امریکہ اور تائیوان علاقے کے درمیان کسی بھی قسم کے “سرکاری و فوجی روابط کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تائیوان کے ہم وطن تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کا شکار نہیں بنیں گے بلکہ ہم وطنوں کے مفادات اور آبنائے تائیوان کے امن و امان کا مشترکہ تحفظ کریں گے۔
امریکہ کا نام نہاد تائیوان ریلیشنز ایکٹ چین کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے ، چین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
