راولپنڈی (سب نیوز) قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں ’’بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے ذریعے ایک جامع پاکستان کی تعمیر‘‘ کے موضوع پر کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مسٹر اسفنیار بھنڈارا نے مہمان خصوصی اور مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔
کانفرنس کا انعقاد یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کی دعوت پر کیا گیا۔
اپنے خطاب میں اسفنیار بھنڈارا نے اقلیتی برادریوں کے ساتھ مؤثر رابطے، ان کے مسائل اور چیلنجز کو سمجھنے اور قومی زندگی کے تمام شعبوں میں انہیں مساوی مقام اور مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کا اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کا وژن ایک پرامن، متحد اور جامع پاکستان کی تعمیر کے لیے آج بھی بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو قومی ترقی اور معاشرتی استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
کانفرنس کے اختتام پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اسفنیار بھنڈارا کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
قائداعظم کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق پر کانفرنس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
