اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی ہوئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 314 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 348 روپے میں دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ مشرق وسطی بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔
عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ جاری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
