ہومپاکستانایف پی سی سی آئی میں پاکستان ،آسیان بزنس کانفرنس کا انعقاد ، باہمی تجارت ،سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم

ایف پی سی سی آئی میں پاکستان ،آسیان بزنس کانفرنس کا انعقاد ، باہمی تجارت ،سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (سب نیوز)سیکرٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کاو کم ہورن نے کہا ہے کہ آسیان پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط اور کاروباری شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور آسیان نے باہمی تعاون کے ذریعے طویل سفر طے کیا ہے،پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں، آسیان کا مقصد خطے کو مشترکہ منڈی اور عالمی پیداواری مرکز بنانا ہے۔ وہ جمعہ کو ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان اور آسیان بزنس رائوند ٹیبل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ، سیکرٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کاو کم ہورن، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے گول میز کانفرنس کی صدارت کی، کانفرنس میں انڈونیشیا، ملائیشیا،فلپائن، تھائی لینڈ، میانماراور ویتنام کے سفرا اور سفارتی مشنز کے ارکان، برونائی کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن، نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون، چئیرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، کاروباری برادری کے اراکین نے شرکت کی ،کانفرنس میں پاکستان اور آسیان ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان بی ٹو بی روابط کے فروغ، وفود کے تبادلوں پر زور دیا گیا، کانفرنس میں پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال ، دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

اصدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،پاکستان آسیان ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے،پاکستان علاقائی تجارت اور روابط کے فروغ میں اہم اسٹریٹجک کردار ادا کر سکتا ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان آسیان ممالک کی کاروباری برادری کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتا ہے،علاقائی روابط کا فروغ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آسیان کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے کے لیے نجی شعبے کا کردار اہم ہے، پاکستان آسیان ممالک کے ساتھ مشترکہ کاروباری منصوبوں اور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے،ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آسیان ممالک کی کاروباری برادری کو قریب لانے کیلئے کردار ادا کرے گی۔

سیکرٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کاو کم ہورن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسیان پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط اور کاروباری شراکت داری کو اہمیت دیتا ہے، علاقائی معاشی ترقی کیلئے پاکستان اور آسیان ممالک کا قریبی تعاون ضروری ہے، آسیان ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے کاروباری برادری کا کردار اہم ہے، پاکستان اور آسیان نے باہمی تعاون کے ذریعے طویل سفر طے کیا ہے،پاکستان اور آسیان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسیان کی پاکستان کو برآمدات، پاکستان کی آسیان کو برآمدات سے زیادہ ہیں، آسیان تجارتی معاہدے کو جدید بنانے کے لیے نئے پروٹوکول پر دستخط کر دیے گئے ہیں، آسیان کا مقصد خطے کو مشترکہ منڈی اور عالمی پیداواری مرکز بنانا ہے، چین، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں کو مزید مستحکم کیا گیا ہے،جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو مزید وسعت دینے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔