ہومتازہ ترینرومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنسکو کی عمانی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنسکو کی عمانی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز): پاکستان میں رومانیہ کے سفیر عزت مآب ڈین اسٹوئنسکو نے پاکستان میں سلطنت عمان کے سفیر عزت مآب فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں سفیروں نے پاکستان اور عمان کے دوطرفہ تعلقات، خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے عمان کے تعمیری کردار پر گفتگو کی۔
اس موقع پر رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنسکو نے مکالمے، امن، سفارت کاری اور باہمی افہام و تفہیم کے فروغ کے لیے سلطنت عمان کے عزم کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی روابط اور باہمی تعاون انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔