بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے بیجنگ میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون نے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال کے آخر سے صدر شی جن پھنگ اور جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کامیابی سے ایک دوسرے کے ممالک کے دورے کیے ہیں، جس سے چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات بہتری اور ترقی کی درست سمت میں آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین جنوبی کوریا کے ساتھ روایتی شعبوں میں تعاون کی بنیاد کو مستحکم کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے، اقتصادی ترقی کے نئے محرکات پیدا کرنے اور مشترکہ مفادات میں مسلسل اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے۔چو ہیون نے کہا کہ جنوبی کوریا کی حکومت ایک چین کی پالیسی کے احترام کے اپنے مؤقف پر قائم رہے گی۔ انہوں نے اپیک کے “چینی سال” کی کامیابی کے لیے پیشگی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔اسی روز وانگ ای نے چین-امریکہ پولیٹیکل پارٹی ڈائیلاگ 2026 میں شرکت کے لیے آنے والے امریکی نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔وانگ ای نے کہا کہ دنیا کی دو بڑی طاقتوں، چین اور امریکہ کو مسلسل مکالمے اور تبادلوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کی بنیاد مضبوط بنانی چاہیے اور عالمی امن و استحکام کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں۔ دونوں ممالک کو باہمی احترام، پُرامن بقائے باہمی اور جیت جیت پر مبنی تعاون کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے صدر شی جن پھنگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔
چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات ترقی کی درست سمت میں آگے بڑھے ہیں، چینی وزیر خارجہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
