اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے بدھ کے روز پارک انکلیو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جسمیں ممبر اسٹیٹ محمد زمان وٹو، ممبر بلڈنگ عصمت شریف ڈھلوں، ممبر انوائرمنٹ عبداللہ خرم نیازی، متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز، دیگر متعلقہ سنئیر افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد پارک انکلیو کے الاٹیز اور رہائشیوں کی آرا اور انکے مسائل سننا تھا۔
اس موقع پر پارک انکلیو کے رہائشیوں نے بانڈری وال کی مرمت، صفائی کے نظام، پبلک پارکس، سکیورٹی، پارک انکلیو فیز ٹو و تھری میں بجلی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق اپنے مسائل چیئرمین سی ڈی اے کے سامنے رکھے۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کے تحت پارک انکلیو میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جائے اور فیز ون میں سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے بانڈری وال کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے ورکنگ کی جائے۔ پارک انکلیو کی مرکزی مسجد کے باقی ماندہ کام اور پارکنگ کے مسئلہ کی نشاندہی پر چیئرمین سی ڈی اے نے مسجد کے تعمیراتی کام کی تکمیل اور پارکنگ کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پارک انکلیو میں موجود بی یو پی کے مسئلہ کو بھی جلد حل کیا جائیگا۔ انہوں نے فیز ٹو و تھری میں بجلی کے فراہمی کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فیز تھری میں باقی ماندہ ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیوریج، واٹر سپلائی اور پارکس کی اپگریڈیشن سے متعلقہ مسائل بھی ترجیح بنیادوں میں حل کئے جائے جائیں۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے کھلی کچہری میں پلاٹس کے قبضوں کی فراہمی کو کیو آر کوڈکے ذریعے یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارک انکلیو میں قبضہ دینے کے عمل کو شفاف اور سہل بنایا جائے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پارک انکلیو کے کمرشل ایریاز کو مکمل طور پر جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بلیوارڈ (سروس) روڈ میں مستقل بنیادوں پر جدید اور خوبصورت اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں۔ پارک انکلیو کے گورننس ماڈل کو بہتر بنانے کیلئے رہائشیوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو مختلف مسائل اور امور کا حل تجویز کرسکے۔اس موقع پر شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے و انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پارک انکلیو کے تمام فیزز میں مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا تاکہ یہاں کے رہائشیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کا ممبران کے ہمراہ پارک انکلیو میں کھلی کچہری کا انعقاد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
