اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے 10سے 14نومبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا ایک سلسلہ 10 نومبر سے ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 12 نومبر کو شدت اختیار کر سکتا ہے۔ اس کے زیر اثر بالائی علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔خیبر پختونخوا کے پشاور، مردان، سوات، چترال، کوہستان اور ایبٹ آباد سمیت مختلف اضلاع میں 10 سے 14 نومبر تک بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں 12 اور 13 نومبر جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سرگودھا میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 12 نومبر کو ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10 سے 14 نومبر تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے تاہم چند علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی آئندہ چند روز موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے بعد بعض علاقوں میں دھند چھا سکتی ہے جبکہ درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی 10سے 14نومبر کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
