ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی اور وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کل سہ پہر 3بجے ہوگی

بانی پی ٹی آئی اور وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کل سہ پہر 3بجے ہوگی

راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت طے ہوگیا، ملاقات کل سہ پہر 3 بجے ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک اور وکلا کے درمیان ملاقات کے وقت پر اتفاق ہوگیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک بانی پی ٹی آئی اور وکلا کی ملاقات کرائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کرنے والے وکلا میں لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر شامل ہوں گے۔ملاقات کے انتظامات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیے جائیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں ملاقاتوں کیحوالے سے اسلام اباد ہائیکورٹ کا حکم خوش آئند ہے،امید ہے اس مرتبہ عدالتوں کے حکم پر عملدرآمد ہوگا،گزشتہ 2 سال سے عدالتوں کے حکم پر عملدرآمد نہیں ہورہا، ملاقاتوں پر قدغن نہ ہوتی تو حالات اس نہج پر نہ پہنچتے،بانی کی ملاقاتیں نہ ہونے سے سیاسی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا،سیاسی کشیدگی میں عدالتوں کا کردار بہت اہم ہوتا ہے،ہماری خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارا اتحاد بنے،مولانا سیملاقاتیں آل پارٹی کانفرنس کے حوالے سے ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہیں،مولانا فضل الرحمان کیساتھ تحریک چلانا ابھی قبل ازوقت ہے،آگے بڑھیں گے تو سیاسی صورتحال واضح ہوجائیگی،مولانا فضل الرحمان کی سیاست اورہماری سیاست الگ ہے،مشترکہ مسائل پر ہم اکھٹے ہوسکتیہیں،سلمان صفدرنے بانی کی صحت بارے جو بتایا وہ حوصلہ افزا نہیں،بانی کی صحت کو لے کر ہمیں تشویش ہے،ہم بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کر رہے بھر پور حصہ لیں گے،لوکل گورنمنٹ میں ساری پارٹیاں شامل ہوتی ہیں ہم بھی ہوں گے۔
ان کا کہناتھا کہ لوگوں کواسلام اباد کے تین حلقوں کیلئے کاغذات تیاری کی ہدایت کی ہے،حکومت اور وزیرداخلہ سے رابطے ہوتے رہتے ہیں،رابطہ رکھنا ہماری مجبوری ہے کیونکہ ہمارے لیے تمام راستے بند ہیں،گورنر رول اور ایمرجنسی جمہوری حکومت کا متبادل نہیں ہے، ہماری حکومت میں اگر کوئی کمی کوتاہی تواس کا حل گورنرراج نہیں تھا،ابھی بھی وقت ہے گورنر راج کو ختم ہونا چاہیے ،اس وقت ہرطرف خاموشی ہے بیک ڈور پر بھی خاموشی ہے مذاکرات بھی نہیں ہورہے،حکومت بھی بعض معاملات میں بے بس نظر آتی ہے، سیاسی کشیدگی اگر کم کرنی ہے تو بات چیت ضروری ہے،لوگ اگر اجتجاج کے لیے نہیں نکل رہیتویہ نہ سمجھیں حالات بہتر ہو گئے ہیں،میں جس طرف بھی کھیلتا ہوں بانی پی ٹی آئی کے لیے کھیلتا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔