ہومتازہ ترینشاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی منتقل کر دیا گیا

شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی منتقل کر دیا گیا

لاہور (سب نیوز)کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مختلف طبی ٹیسٹوں کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی)منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل جیل میں قیام کے دوران شاہ محمود قریشی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی، جہاں وہ اپنی بیرک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک چکر آنے کے باعث زمین پر گر پڑے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرک میں گرنے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں، خصوصا ان کے گھٹنے اور بازو پر شدید چوٹیں لگیں۔
واقعے کے فورا بعد جیل حکام نے ابتدائی طبی امداد کے ساتھ شاہ محمود قریشی کے بلڈ سیمپلز (خون کے نمونے)حاصل کر کے تجزیے کے لیے شوکت خانم ہسپتال بھجوائے تھے۔ تاہم اب انہیں مزید تفصیلی طبی معائنے اور ضروری ٹیسٹوں کے لیے پی آئی سی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ماہر ڈاکٹرز ان کا طبی معائنہ کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔