ہوماسلام آبادسول سروسز اکیڈمی لاہور کے تحت 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے فیکلٹی ممبران و زیر تربیت پروبیشنری افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

سول سروسز اکیڈمی لاہور کے تحت 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے فیکلٹی ممبران و زیر تربیت پروبیشنری افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد(سب نیوز)سول سروسز اکیڈمی لاہور کے تحت 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے فیکلٹی ممبران و زیر تربیت پروبیشنری افسران نے منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ کامن ٹریننگ پروگرام کے افسران کو سی ڈی اے کے اغراض و مقاصد، انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز و آپریشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر زیر تربیت افسران کو دارالحکومت اسلام آباد کے ماسٹر پلان، آئی سی ٹی زوننگ ریگلولیشنز پر بریفنگ دی گئی اور شرکا کو اسلام آباد شہر کی ڈویلپمنٹ اور خوبصورتی سے متعلق مختلف منصوبہ جات اور اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

سول سروسز اکیڈمی لاہور کے تحت 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے فیکلٹی ممبران و زیر تربیت پروبیشنری افسران کو اسلام آباد شہر میں مکمل، جاری و مستقبل کے میگا پراجیکٹس کے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ دیتے ہوئے سول سروسز اکیڈمی لاہور کے زیر تربیت پروبیشنری افسران کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے لینڈ ریکارڈ سمیت مختلف سروسز کی ڈیجٹائزیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے سول سروسز اکیڈمی لاہور کے زیر تربیت پروبیشنری افسران کو بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر میں تقریبا 200 میٹرو بس نیٹ ورک سمیت فیڈر بسوں کا ماس ٹرانزٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور فیڈر بسوں کا تمام نیٹ ورک الیکٹرک اور ماحول دوست فیلیٹ پر مشتمل ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں موجودہ آبی وسائل کے بہتر انتظامات اور مستقبل میں پانی کی فراہمی کیلئے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں شاہدرہ ڈیم کی تعمیر کا جلد آغاز کیا جارہا ہے جبکہ دوتارہ ڈیمز کی فزیبلٹی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں سملی ڈیم کی ڈی سلٹنگ اور کنڈکشن پائپ لائنوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا نئے ڈیمز کی تکمیل سے شہر میں پانی کی کمی پر قابو پایا جاسکے گا جبکہ موجودہ پانی کے وسائل کو بہترین انداز میں استعمال کرنے، پانی کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی ڈویلپمنٹ پارٹنرز کیساتھ ملکر کام کر رہے ییں اور اس سلسلے میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا)، ورلڈ بینک اور دیگر کیساتھ بھرپور تعاون جاری ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے انہیں مزید بتایا گیا کہ اسی طرح دارالحکومت اسلام آباد کو مزید سر سبز و شاداب بنانے کیلئے ماحول دوست شجرکاری اور گرین ایریاز کو مزید وسعت دی جارہی ہے۔بریفنگ کے اختتام پر کامن ٹریننگ پروگرام کے فیکلٹی و افسران کو یادگار شیلڈ بھی دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔