ہومپاکستانچین میں آتشزدگی سے 14افراد کی ہلاکت پر وزیراعظم شہباز شریف کا چینی صدر کیلئے تعزیتی پیغام، افسوس کا اظہار

چین میں آتشزدگی سے 14افراد کی ہلاکت پر وزیراعظم شہباز شریف کا چینی صدر کیلئے تعزیتی پیغام، افسوس کا اظہار

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صوبے شانشی میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے چینی قیادت اور عوام کے ساتھ مشکل وقت میں کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم ہاوس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے صوبے شانشی میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر افسوس چینی صدر شی جن پنگ سے واقعے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے صدر اور متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے شانشی میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کی ہمدردیاں چین کے عوام کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں چین کی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ شانشی کے عوام اور قیادت کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
واضح رہے کہ چین کے صوبے شانشی میں بلند رہائشی عمارت میں اتوار کی شام آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 14 افراد ہلاک جبکہ 25 زخمی ہوئے جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب صدر مملکت نے بھی چین میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چینی حکام اور متاثرین کے ساتھ تعزیت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔