ہومتازہ ترینراولپنڈی ٹیسٹ،پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 5وکٹوں پر 281رنز، 4 نصف سنچریاں

راولپنڈی ٹیسٹ،پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 5وکٹوں پر 281رنز، 4 نصف سنچریاں

راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر میزبان پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لیے ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے اس ٹیسٹ میں 4 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔ ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور 57 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کپتان بابر اعظم نے 54 گیندوں پر اپنے کیریئر کی 35 ویں ففٹی اسکور کی تاہم وہ 50 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ڈیبیو کرنے والے ایک اور بیٹر محمد طہ نے بھی نصف سینچری بنائی اور 51 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ سلمان آغا 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سینچری اسکور کی اور 57 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔ ان کا ساتھ غازی غوری دے رہے ہیں جو 7 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
پہلے روز خراب روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا اور صرف 67.2 اوورز کا کھیل ہو سکا۔سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنانڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دلشن مدوشناکا، ملان رتنائیکے اور سونل ڈینوشا نے ایک ایک وکٹ لی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔