تہران (آئی پی ایس )ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جنگ دوبارہ مسلط کی گئی تو اس بار بھی بھرپور جواب دیا جائے گا تہران نے واضح کردیا کہ خطے میں امریکی مفادات اور اہداف بھی ایرانی حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، اب وائٹ ہاس کی باری ہے کہ وہ اپنا مقف واضح کرے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ تجویز اب بھی موجود ہے، جس کے تحت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سے متعلق شرائط پوری ہونے کی صورت میں مثبت پیش رفت ممکن ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے دوبارہ جنگ کا انتخاب کیا تو ایران بھرپور اور دندان شکن جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کسی جارحیت کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں امریکی اہداف کے حوالے سے نرم رویہ اختیار نہیں کرے گا۔
ان کے مطابق امریکی موجودگی صرف فوجی اڈوں تک محدود نہیں بلکہ خطے میں دیگر مقامات پر بھی امریکی اہداف موجود ہیں جو ایرانی حملوں کی زد میں آسکتے ہیں۔عباس عراقچی کے اس بیان کو امریکا کے لیے واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے کہ ایران جنگ کے بجائے سفارتی حل کا خواہاں ہے، تاہم کسی نئی فوجی کارروائی کی صورت میں بھرپور مزاحمت کرے گا۔
