ہومبریکنگ نیوزوزیراعلی پنجاب کی اسپتالوں کی صورتحال بہتربنانے کیلئے 3 دن کی مہلت

وزیراعلی پنجاب کی اسپتالوں کی صورتحال بہتربنانے کیلئے 3 دن کی مہلت

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز کو اسپتالوں کی صورتحال بہتربنانے کیلئے 3 دن کی مہلت دے دی۔ وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرزکو اسپتالوں کی صورتحال بہتربنانے کیلئے 3 دن کی مہلت دی۔

مریم نواز نے اجلاس میں فصلوں کی باقیات جلانے پر 100 فیصد کنٹرول یقینی بنانے کا حکم بھی دیا جب کہ اسٹریٹ لائٹس اور مین ہولز 100 فیصد فعال بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی غفلت سے میری ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔