ہومبریکنگ نیوزنائب وزیراعظم سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے سلامتی کی ملاقات، تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

نائب وزیراعظم سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے سلامتی کی ملاقات، تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے سلامتی ڈین جاروس نے ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں سلامتی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تعاون، مائیگریشن، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور آر فور پلس ای فور فریم ورک کے تحت جاری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے علاقائی معاملات پر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔