ہومپاکستانکوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، چکر آنے سے گر کر زخمی ہوگئے

کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، چکر آنے سے گر کر زخمی ہوگئے

لاہور (سب نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوگئی، بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے سے وہ گر پڑے، جس کے نتیجے میں ان کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کے مطابق سابق وزیر خارجہ اپنی بیرک میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک چکر آنے کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر گئے۔انہوں نے بتایا کہ گرنے کے نتیجے میں شاہ محمود قریشی کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں، جبکہ جیل حکام نے ان کے خون کے نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کے لیے شوکت خانم اسپتال بھجوا دیے ہیں۔
بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مشورے پر شاہ محمود قریشی کے سی ٹی اسکین اور ضروری علاج معالجے کے لیے درخواست دائر کی جا رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔