ہومتعلیمرائزن سکول جنڈآفس کا افتتاح، ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے کیک کاٹا

رائزن سکول جنڈآفس کا افتتاح، ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے کیک کاٹا

نجی ادارے تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ڈاکٹر ابرار حسین ملک
معیاری تعلیمی اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت، نئی نسل کو بہتر تعلیمی مواقع ملیں گے،خطاب

جنڈ (نامہ نگار) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے جنڈ میں رائزن سکول ہیڈ آفس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نامور قانون دان سفیر احمد فروخ ایڈووکیٹ کے ہمراہ افتتاحی تقریب کا کیک کاٹا اور سکول انتظامیہ کو نئے تعلیمی ادارے کے قیام پر مبارکباد پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی ترقی اور شرحِ خواندگی میں اضافے کے لیے نجی تعلیمی ادارے فعال اور مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ رائزن سکول جیسے اداروں کا جنڈ میں قیام علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہے، جس سے نہ صرف مقامی بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ یہ پسماندہ علاقہ بھی تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے مزید تعلیمی اداروں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے بہتر تعلیمی سہولیات سے استفادہ کر سکیں اور ملک کے روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ڈاکٹر ابرار حسین ملک نے رائزن سکول کی انتظامیہ کو تعلیمی ادارے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ادارہ علاقے میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور نئی نسل کی بہتر تربیت کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔افتتاحی تقریب میں علامہ رضا محمد، جان محمد خٹک، بابر ڈائریکٹر شامیر سی این جی، صدیق اعوان اور ناصر نقشبندی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔