ہومتازہ ترینمحبوب سے شادی کی ضد، لڑکی 100فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی، ویڈیو کال پر نکاح کے بعد نیچے اتر آئی

محبوب سے شادی کی ضد، لڑکی 100فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی، ویڈیو کال پر نکاح کے بعد نیچے اتر آئی

ممبئی (سب نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش میں محبوب سے شادی کی ضد پر 19سالہ لڑکی تقریبا 100فٹ بلند موبائل فون ٹاور پر چڑھ گئی،اہلِخانہ کی جانب سے شادی کی اجازت ملنے تک نیچے اترنے سے انکار کرنے والی لڑکی کا بالآخر ٹاور پر ہی آن لائن نکاح پڑھا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع بہرائچ میں پیش آیا،جہاں صاحبہ بیگم عرف مہک کا اپنی والدہ سے محبوب نورالدین سے شادی کے معاملے پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد وہ موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔رپورٹس کے مطابق مہک اور نورالدین شادی کرنا چاہتے تھے، تاہم دونوں خاندان اس رشتے کے مخالف تھے، نور الدین روزگار کے سلسلے میں ممبئی میں موجود تھا، جو بہرائچ سے تقریبا ایک ہزار کلومیٹر دور ہے۔
مہک تقریبا چارگھنٹے تک ٹاور پرموجود رہی،اس دوران پولیس،خواتین اہلکاروں،رشتے داروں اور مقامی افراد نے اسے بحفاظت نیچے اترنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی،لڑکی نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر ٹاور سے چھلانگ لگانے کی دھمکی بھی دی۔بالآخر ایک مقامی مسلمان عالم نے ویڈیو کال کے ذریعے دونوں کا نکاح پڑھا دیا، جس میں نورالدین نے ممبئی سے آن لائن شرکت کی، نکاح کے بعد مہک ٹاور سے نیچے اترنے پر رضامند ہوگئی،جس کے بعد خواتین پولیس اہلکاروں نے اسے بحفاظت نیچے اتار لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔